نواز شریف ایوانِ وزیراعلیٰ پہنچ گئے

نواز شریف ایوانِ وزیراعلیٰ پہنچ گئے

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایوانِ وزیراعلیٰ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اندرون لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے دورے کے دوران اندرون لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں اور زیرِ تعمیر منصوبوں کی پیش رفت کا معائنہ کریں گے۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے انہیں منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی سرگرمیوں اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ترقیاتی منصوبوں کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ وہ خود بھی زیرِ تعمیر منصوبوں کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیں گے۔