مریم نواز اور نواز شریف مری پہنچ گئے، موسم خوشگوار

مریم نواز اور نواز شریف مری پہنچ گئے، موسم خوشگوار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف مری پہنچ گئے.
مریم نواز اور نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے، جہاں وہ کشمیر پوائنٹ اپنی نجی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔ اس دوران، گورنمنٹ ہاؤس میں مری ڈیولپمنٹ پلان پر کل اہم اجلاس بھی متوقع ہے۔  مری میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ دھند اور ٹھنڈی ہواوں نے ماحول کو مزید سرد و سرمئی بنا دیا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق، آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔