ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں اسے شامل کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری اپنے خطاب میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات، ان کے نتائج اور دیگر کارکردگی کے نکات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ وہ کشمیر، فلسطین اور دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہارِ خیال کریں گے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کیا گیا ہے، جس میں صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے، جبکہ عسکری قیادت، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے باعث صدرِ مملکت کے خطاب کا دورانیہ 20 سے 25 منٹ تک محدود رکھا جائے گا۔