660 گرام آئس، 380 گرام ہیروئن ،پستول، میگزین اور گولیاں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ باٹاپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مشرف اور سوداگر کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے 660 گرام آئس اور 380 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،جبکہ ملزم مشرف کے قبضے سے ناجائز 30 بور پستول، میگزین اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں