لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم ٹاؤن پولیس اور نیاز بیگ پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم عبدالوہاب کو خفیہ اطلاع پر مسلم ٹاؤن کے علاقے ایوبیہ مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا، جبکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم احمد رضا کو ہنجروال کے علاقے گلشن ٹاؤن قبرستان کے قریب سے حراست میں لیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کامیاب کارروائی پر مسلم ٹاؤن اور ہنجروال پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔