لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او ٹبی سٹی حسنین رضا کی سربراہی میں کی گئی اس کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کرن بی بی، عرفان اور آصف کے قبضے سے 430 گرام آئس، 1200 گرام افیون اور 3600 گرام چرس برآمد ہوئی تینوں ملزمان دورانِ پٹرولنگ مختلف مقامات سے حراست میں لیے گئے، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان رہائشی علاقوں اور بازاروں کے گردونواح میں پیدل گھوم پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے ۔ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او ٹبی سٹی حسنین رضا اور اْن کی ٹیم کی کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام اقدامات جاری رہیں گے۔