منشیات فروشوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی:ڈاکٹر محمد عمر
لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں آئس اور چرس فروخت کرتے تھے خفیہ اطلاع پر ہنجروال، شیراکوٹ، ملت پارک اور وحدت کالونی پولیس کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 9 کلو چرس اور ڈیڑھ کلو آئس برآمد کی گئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔گرفتار ملزمان میں احسان، یونس، بابر، سلیم، نعیم اور دیگر شامل ہیں جن کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کارروائیوں میں حصہ لینے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔