ڈی آئی جی آپریشنز کا کینٹ ڈویڑن میں انسداد جرائم اقدامات کا جائزہ، 2افسران کو شاباش، جرائم روکنے کا حکم
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کینٹ ڈویڑن میں انسداد جرائم کے اقدامات کا جائزہ لیا، اجلاس میں ایس پی کینٹ، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز نے شرکت کی۔ نمایاں کارکردگی پر ایس ایچ او باغبانپورہ اور ہربنس پورہ کو شاباش دی گئی اور سی سی ٹو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، جبکہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ہڈیارہ کو پولیس لائن کلوز کر دیا گیا۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور ڈیفنس بی کو جرائم پر قابو پانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی مکمل جانچ پڑتال اور کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، غیر قانونی اسلحہ اور اس کی نمائش کے خلاف بھرپور کریک ڈاو ن کیا جائے، امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، غیر نمونہ اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ ای ٹیگ کی عدم تنصیب پر متعلقہ ایس ایچ او جوابدہ ہوگا۔ انہوں نے منشیات فروشوں، قماربازوں اور سود خوروں کے خلاف مو?ثر کارروائی، گھریلو و نجی ملازمین کی رجسٹریشن یقینی بنانے اور جرائم میں کمی ظاہر کرنے کے لیے مقدمات کا اندراج روکنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر جرم کا مقدمہ فوری طور پر درست قانونی دفعات کے تحت درج کیا جائے، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سپروائزری افسران مو?ثر نگرانی اور ٹیم ورک کے ذریعے جرائم پر قابو پانے کو یقینی بنائیں۔