ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عارفوالا لائن حاضر

  پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ناقص کارکردگی پر ڈی پی او پاکپتن کا سخت اقدام، ایس ایچ او سٹی عارفوالا لائن حاضر، نئے افسران تعینات کردئیے گئے۔ ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے پولیس کے شعبہ تفتیش اور کارکردگی میں غفلت پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی عارفوالا لقمان ڈھڈی کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر لائن حاضر کر دیا۔ ڈی پی او کے احکامات پر ضلعی پولیس میں انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔انسپکٹر عمر دراز کو نیا ایس ایچ او تھانہ سٹی عارفوالا تعینات کر دیا گیا