بی ایچ یو ہڈیارہ ،غیرحاضری پر ایل ایچ وی کو شو کاز نوٹس

لاہور(خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے لڈھر سمیت مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کیا، وارڈز میں علاج کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا،مریضوں سے ادویات کی فراہمی بارے استفسار کیا۔بی ایچ یو ہڈیارہ میں ایل ایچ وی کی غیر حاضری پر اظہار ناراضی کیا گیا،ماریہ اکرم کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔