ایس ایچ او داتا دربار ،ایس ایچ او پرانی انارکلی ، ایس ایچ او نیوانارکلی ،ایس ایچ او مصطفی آباد کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا
باٹا پور سمیت 5 تھانوں میں ایس ایچ او زکی سیٹیں پہلے ہی خالی ہیں،ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی ریاض ناز تبدیل
لاہور (کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی اور شہریوں کی شکایات پر صوبائی دارالحکومت کے 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا ،ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او داتا دربار رضوان جاوید ،ایس ایچ او پرانی انارکلی زین کھوکھر ، ایس ایچ او نیوانارکلی ،ایس ایچ او مصطفی آباد اسد اللہ کو پولیس لائنز بھجوا دیا ۔دوسری طرف شہر کے 5 تھانوں باٹا پور، غازی آباد ، سول لائنز ، راوی روڈ اور لیاقت آباد میں ایس ایچ او زکی سیٹیں بھی خالی ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خالی سیٹوں پر ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے افسروں کے انٹرویوز کر لئے گئے ،جلد تعینات کر دئییجائیں گے۔دوسری طرف آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی ریاض ناز کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں آئی جی آفس کلوز کر دیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔