کریک ڈائون،11اشتہاریوں سمیت44گرفتار

 پولیس کی اشتہاریوں، عادی مجرمان ا کیخلاف کارروائیاں ڈولفن سکواڈ نے ریکارڈ یافتہ ملزم اور دو عدالتی مفرور بھی پکڑ لیے 
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کریک ڈاو?ن میں 11 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 44 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے 24 ریکارڈ یافتہ اور 7 عادی مجرمان کو حراست میں لیا، جبکہ مختلف زیرِ سماعت مقدمات میں دو عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے اور اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا