سموگ کریک ڈائون :لاہور میں413گاڑیاں بند، 8لاکھ سے زائد جرمانے

بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 229 گاڑیوں کو بھی جرمانہ عائد کیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر )سموگ تدارک کے لیے جاری کریک ڈائون کے دوران 24گھنٹوں میں 413دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 8لاکھ سے زائد جرمانے عائد کرکے ان گاڑیوں کو بند کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کریک ڈائون جاری ہے، جبکہ دھواں چھوڑنے والی 413گاڑیوں کو 8لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کر کے بند کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 229 گاڑیوں کو بھی جرمانہ عائد کیا گیا ۔