منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،9120 گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 8833مقدمات درج کر کے 9120 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 6926کلو چرس، 394کلو افیون،261 کلو ہیروئین،161کلو آئس اور60889لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ سٹی ڈویڑن میں منشیات فروشی کے2013ملزمان،کینٹ میں 1907، سول لائنزمیں 953، صدرمیں 1250، اقبال ٹاؤن میں 1423اورماڈل ٹاؤن میں 1574ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پرکارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کو روکنے کے لئے جامع حکمت عملی پر کاربند ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے ماڈرن ڈرگزکی خرید و فروخت اورآن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لئے پولیس افسران متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ محکمہ پولیس کے تمام ونگز باہمی اشتراک سے کرائم کنٹرول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین، آن لائن اور کورئیر کمپنی کے ذریعے خرید و فروخت کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو نشے سے محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔