8لاکھ جرمانہ ، 36افراد کو وارننگ، دھواں چھوڑنے والی8147 گاڑیوں کے چالان
لاہور (کرائم رپورٹر )24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈائون کے دوران 56 مقدمات درج کرتے ہوئے25 افرادکو گرفتار کیا گیا۔ 448 افراد کو8 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 36 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فصلوں کی باقیات جلانے کی 13، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 357، صنعتی سرگرمی پر 8، اینٹوں کے بھٹوں کی 12 اور دیگر 4 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ مجموعی طور پر 2484 ملزمان گرفتارکئے گئے اور3051 مقدمات درج کئے گئے۔ 27648 افراد کو مجموعی طور پر 6 کروڑ، 65 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، 1591 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔سال رواں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی 1760، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 24111، صنعتی سرگرمی کی 328، اینٹوں کے بھٹے کی 1199 جبکہ دیگر مقامات کی 289 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی8147 گاڑیوں کے چالان، 766 کو بند کیا گیا، رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ، 80 ہزار 315 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔01 لاکھ 61 ہزار 502 گاڑیوں کوتھانوں میں بند اور 10 ہزار 37 گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔