لاہور(کرائم رپورٹر) )لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کے تدارک کیلئے کریک ڈائون کے دوران 434دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 8لاکھ 68 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 85گاڑیوں کو بغیر ترپال ریت اور مٹی پھیلانے پر 2لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 184انتہائی خستہ حال گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے۔