خواتین پر تشدد، پولیس نے 5ملزم گرفتار کرلیے

نشتر کالونی میں خاندانی جھگڑے کے دوران خواتین اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) نشتر کالونی میں ملزمان نے جھگڑے کے دوران خواتین اور دیگر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 15 پر کال کے ذریعے لڑائی جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان نے خاندان کی خواتین اور دیگر اہل خانہ پر تشدد کیا، جبکہ خواتین کو بچانے کے لیے آنے والے افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی خواتین پر تشدد اور ہراسانی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔