کینٹ پولیس نے 24 گھنٹوں میں 19 گداگر گرفتار کرلیے

 فیکٹری ایریا سمیت علاقوں میں کارروائی، مقدمات درج، ملزموں سے تفتیش جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے احکامات اور ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کی ہدایات پر کینٹ ڈویڑن پولیس نے عادی و جرائم پیشہ گداگروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کر دیا۔ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 19 گداگروں کو سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا۔ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق فیکٹری ایریا، برکی، ڈیفنس اے، ہڈیارہ اور باغبانپورہ سے 11 جبکہ ہربنس پورہ، مناواں، باٹا پور، ہئیر اور مصطفی آباد سے 8 گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔