اچھرہ پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، 3 ڈکیت گرفتار کرلیے

شاہزیب ،عمر اور علی حیدر سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، 5 موبائل، نقدی،پستول برآمد
 لاہور(کرائم رپورٹر) اچھرہ پولیس نے سپر مارکیٹ پبلک پارک سے 3 ڈکیت ملزمان گرفتار کرلیے ترجمان کے مطابق اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر سپر مارکیٹ پارک میں موجود ملزمان سپر مارکیٹ میں واردات کی پلاننگ کرتے ہوئے شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائلز، نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہونے والے ملزمان  شاہزیب ،عمر اور علی حیدر کو گرفتار کر کے ان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، 5 موبائل، نقدی اور پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا