چوری کا شبہ ، رکشہ ڈرائیور پر تشدد، 5ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس نے گوالمنڈی میں چوری کے شبہ پر غریب رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5نامزد ملزمو ں کو گرفتار کر لیا۔ گوالمنڈی پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرکے کارروائی کی۔ ملزموں نے 400روپے کی بکنگ پر آنیوالے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، ڈرائیور توڑے لوڈ کر رہا تھا کہ ملزموں نے رسیوں سے باندھ کر وحشیانہ تشدد کیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزموں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔