ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

ڈاکو ئوں نے چار شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا
 مختلف علاقوں سے دو گاڑیاں اور تین موٹرسائیکلیں چوری، پولیس کارروائی شروع
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹا ئون میں رفیق سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں بختیار سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں عابد سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، جبکہ مغل پورہ میں رحیم سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ دوسری جانب غالب مارکیٹ اور وحدت کالونی سے دو گاڑیاں، جبکہ گلشن راوی، شاہدرہ ٹا ئون اور مانگا منڈی سے تین موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔