مختلف علاقوں میں نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ، شہری پریشان
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹائون میں جمیل سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں عابد سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں بابر سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، جبکہ جوہر ٹائون میں طاہر سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ دوسری جانب گوالمنڈی، گارڈن ٹائون اور وحدت کالونی سے گاڑیاں، جبکہ برکی، شادمان اور بادامی باغ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔