لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شعیب خرم کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن خرم شہزاد، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن عمران حیدر تھیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے 17 مقدمات زیر بحث آئے، اس دوران تفتیشی افسران، مقامی پولیس، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور آر آئی بی کے انویسٹی گیشن افسران کا موقف سنا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب کامران خان کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تبدیلی تفتیش کے لیے باقاعدگی سے بورڈز کے انعقاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ تبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے۔