تبدیلی تفتیش زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے:شہزادہ سلطان

مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا  ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پرڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس ہواایس پی انویسٹی گیشن احمد شاہ نواز ،ڈی ایس پی لیگل قدیر انور ،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اسلم اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے13مقدمات زیر بحث آئے،تفتیشی افسران مقامی پولیس ، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیاایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کے مطابق مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہییڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان تبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے۔