تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے:شہزادہ سلطان

 مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پرڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس ہوا ڈی ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن  کاشف ریاض اور دیگر افسران نے شرکت کی سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے15مقدمات زیر بحث آئے،تفتیشی افسران مقامی پولیس ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB  انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیاایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطانکے مطابق مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے، تبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے۔