تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے:شہزادہ سلطان

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پرڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس جاری ہواایس پی انویسٹی گیشن احمد شاہ نواز، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن میاں اسلم اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے12مقدمات زیر بحث آئیتفتیشی افسران مقامی پولیس ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیاشہزادہ سلطان انویسٹی گیشن پنجاب کے مطابق مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے، تبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے