تبدیلی تفتیش زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائنے کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پرڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس جاری ہوااے آئی جی مانیٹرنگ عاصم افتخار, ڈی ایس پی  انویسٹی گیشن کاشف اسلم ڈی ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ  اور دیگر افسران  نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے14مقدمات زیر بحث آئے،تفتیشی افسران مقامی پولیس ، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB  انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیاایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کے مطابق مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے تبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے