ّّخبردار،ہوشیار سموگ میں اضافہ، بیماریوں کا حملہ
48 گھنٹوں میں قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں سموگ کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان، لاہور کی پہلی پوزیشن برقرار،دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا
لاہور( خصوصی رپورٹ) پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اسموگ مزید شدید ہونے کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ، جس میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے بڑھتی سموگ کی وجہ سیبیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہینیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے آئندہ دو روز کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے خدشے کے پیشِ نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا.این ڈی ایم اے نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں سموگ کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے اس کے علاوہ جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی شدید سموگ متوقع ہے. الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سموگ اور دھند کے باعث بالخصوص رات گئے اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں.شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھند اور سموگ کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں طبی ماہرین اور این ڈی ایم اے کے مطابق آلودہ فضا اور سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن کی شکایت ہو سکتی ہے اس صورتحال کے پیشِ نظر بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں.مزید برآں عوام اور متعلقہ اداروں کو فضائی معیار اور حدِ نگاہ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور موسمی خطرات سے بروقت آگاہی کے لیے’’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ‘‘موبائل ایپ سے رہنمائی لینے کی ہدایت کی گئی ہے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبرپر آگیا ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کا ائیرکوالٹی انڈیکس 354 ریکارڈ کیا گیا ہے .دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا تیسرا نمبر رہا جہاں کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے اور ائیرکوالٹی انڈیکس 198ہے ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 100 تک انڈیکس کو سبز اور مثبت جب کہ 101 سے 200 تک انڈیکس کو قدر آلودہ مگر قابل برداشت کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے 300 سے 500 کے درمیان انڈیکس آلودہ اور انتہائی آلودہ کی کیٹیگری میں آتے ہیں اور ایسے میں طویل مدت تک فضائی آلودگی کی صورت میں دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے. ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کی درجہ بندی میں بتایا گیا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے زیادہ ہونے کا مطلب فضا شدید آلودہ ہے اور اس کے اثرات صحت مند افراد پر بھی پڑسکتے ہیں ادھرطبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو لاہور جیسے شہروں میں انسانوں کا زندہ رہنا ممکن نہیں رہے گا‘ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے لاہور میں رہنے والوں کی اوسط عمر میں چھ سے سات سال کمی واقع ہورہی ہے تاہم حکومتی اقدامات صرف وعدوں اور دعو ئوں تک محدود ہیں