اسلام آباد(آئی این پی )عازمین کو حج انتظامات سے متعلق مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری اور بھاری سامان ساتھ لے جانے سے گریز کریں اور صرف ضروری اشیا پر توجہ دیں تاکہ سفر زیادہ آرام دہ اور پرسکون رہے۔مقدس فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی زندگی کا ایک روحانی اور یادگار مرحلہ ہوتا ہے، عازمینِ اگر سفر سے پہلے مناسب منصوبہ بندی اور ضروری سامان کی درست تیاری کرلیں تو دورانِ حج انہیں کافی آسانی اور سکون حاصل ہوسکتا ہے