پاکستانی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی  ، اور پاکستانی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان مطابق ان ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو پرزور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں