صارفین غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے سے گریز کریں ، پی ٹی اے

غیر رجسٹرڈ وی پی این دنیا بھر کے دہشتگردوں، جرائم پیشہ کی شناخت چھپانے کا ذریعہ ہیں
 غیر اخلاقی مواد کی ترسیل، اور اربوں روپے کے ٹیکس و فیس کی غیر قانونی منتقلی ممکن ہو رہی ہے
اسلام آباد ( آن لائن)  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو  غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کرتے ہوے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این دنیا بھر کے دہشت گردوں، جرائم پیشہ اور شدت پسند افراد کے لیے شناخت چھپانے اور غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے کا ذریعہ بن چکی ہے۔ جبکہ  غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی، گمراہ کن اور غیر اخلاقی مواد کی ترسیل، اور اربوں روپے کے ٹیکس و فیس کی غیر قانونی منتقلی ممکن ہو رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو رہی ہے بلکہ قومی خزانے اور سلامتی دونوں پر بھاری بوجھ پڑ رہا ہے