لاہور(یواین پی)لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا تاہم آج 16سے 18اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاوالدین میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔اس کے ساتھ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، راجن پور، نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔