تیز رفتاری کے باعث حادثہ ، وین ڈرائیور موقع سے فرار، جاں بحق جوانوں کی شناخت احمد اور عاطف کے نام سے ہو ئی
لاہور (کرائم رپورٹر) سندر کے قریب تیز رفتار وین اور لوڈر رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ٹریفک حادثہ ٹو وے روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں لوڈر رکشے پر سوار دونوں نوجوان شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احمد اور عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے وین کو قبضے میں لے کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔