پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے علاقہ 55 چوک میں موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔موقع پر ہی دم توڑ جانے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 25سالہ کاشف ولد مہدی حسن کے نام سے ہوئی جو کے 55 چوک کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور جاں بحق نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔