لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم،نوجوان ہلاک

 جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ گلفام کے نام سے ہوئی ، موقع پر ہی دم توڑ گیا , زخمی کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) بھگت پورہ شہباز بند روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ایک شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ دوسرے زخمی کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیاریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ گلفام کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا تھاپولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائیاں مکمل کر لیں، حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش جاری ہے۔