لوڈر رکشے پرچہ کے ساتھ تھانے بند : اطہر وحید

ون ویلنگ جان لیوا ھے، والدین کردار ادا کریں:سی ٹی او 
 لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاھور کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ ایف آئی آر درج ھوگی۔سی ٹی او لاھور اطہر وحید کے مطابق غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کر دیا ھے۔ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ھیں اوور لوڈنگ، گاڑی سے سامان باہر نکلا ھونا انسانی جانوں کے لئے خطرناک ہیں، فوری کارروائی ھوگی۔لوڈر رکشے خطرناک حد تک لوڈنگ کرتے ھیں انکے خلاف پرچہ بھی دیں گے اور تھانے بند بھی کروائیں گے۔ون ویلنگ جان لیوا ھے، والدین کردار ادا کریں، ھم اسکو روکیں گے اور مقدمہ درج ھوگاہیوی ٹریفک کو شہر میں دن کیوقت داخلے کی اجازت نہیں، ٹریفک کا مسئلہ نہیں بننے دیا جائے گاکم عمر ڈرائیورز پر کڑی نگاہ ھے، خلاف ورزی کرنے والوں پر پرچہ درج ھوگابغیر نمبر پلیٹ، غیر نمونہ اور نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں پر بھی ایف آئی آر ھوگی۔عوام سے تعاون کی امید ھے، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دے دیا ھے۔