لاہور میں لوڈر اور موٹرسائیکل رکشے بند کرنے کی سفارش آئی جی نے سمری حکومت کوبھیج دی)

  رکشوں کی تیاری ناقص میٹریل سے ہوتی ہے جس  سے توازن برقرار نہیں رہتا، اکثربریک لگانے سے جان لیوا حادثات ہوتے ہیں
 ڈرائیوروں کی بڑی تعداد کے  پاس  لائسنس  موجود نہیں اور نہ ہی رکشائوں کی  رجسٹریشن کرائی گئی ہے:سی ٹی اوکی سمری میں موقف
لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں کی حفاظت وحادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، غیرمعیاری موٹرسائیکل رکشے اورلوڈررکشے  کو بند کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کی پنجاب میں موٹرسائیکل اورلوڈررکشہ پرپابندی کی سفارش کردی گئی،اس حوالے سے جاری سمری میں کہا گیا  موٹر سائیکل رکشوں پر عموماً6سے8 سواریاں بٹھائی جارہی ہیں۔موٹرسائیکل مسافربردارولوڈررکشوں کی تیاری میں قوانین کومدنظرنہیں رکھاجارہا، موٹررکشوں کی تیاری میں غیرلائسنسی فرمزو مقامی ورکشاپس ایس اوپیزپرعملدرآمدنہیں کرتیں۔موٹر رکشوں کی تیاری ناقص میٹریل سے ہوتی ہے جسکی وجہ سے توازن برقرار نہیں رکھتی، اکثربریک لگانے سے جان لیوا حادثات رونما ہورہے ہیں۔جبکہ ڈرائیورز کی بڑی تعداد پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں اور نہ ہی رجسٹریشن کروائی گئی ،سی ٹی اولاہورکی سمری آئی جی پنجاب نے منظوری کے بعد حکومت کو بھجوا دی۔