مکان کی دیوار گرنے سے مزدور ہلاک

کچا راوی روڈ پرزیر تعمیر مکان کی دیوار گری52سالہ یوسف مارے گئے 
لاہور (کرائم رپورٹر) کچا راوی روڈ پر زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گھر زیر تعمیر تھا کہ اچانک دیوار گر گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری رسپانس کیا اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے 52 سالہ مزدور یوسف ولد گل محمد کی لاش نکال لی، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔