دیوار گرنے سے مزدور ہلاک

چوہنگ ملتان روڈ پر چشتیاں کا رہائشی 22سالہ عدنان پلازہ میں کام کررہاتھا دیوار گرنے سے چل بسا 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ ملتان روڈ میں 22سالہ مزدور دیوار گرنے سے ہلاک ہو گیاپولیس کے مطابق چشتیاں کا رہائشی 22سالہ عدنان پلازہ میں کام کررہاتھا کہ اس دوران اچانک دیوار اسکے اوپر آگری اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی