زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 4افراد زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)گلبرگ میں واقع غالب روڈ پر ایک زیرِ تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دیوار کا ملبہ گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، اس لیے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم صورتحال کو جلد قابو میں کر لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دیوار گرنے کی وجہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کا فقدان ہو سکتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔