زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ٹھیکیدار ہلاک

مصری شاہ میں حادثہ ، عارف دم توڑ گیا ،مزدور ظہیر زخمی مالک مکان ندیم گرفتا ر
 لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کی پہلی منزل کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 35 سالہ شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی اور لاش کو میو ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں جاں بحق شخص کی شناخت عارف ٹھیکیدار کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی مزدور کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی ہے۔ مصری شاہ پولیس نے مالک مکان ندیم کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔