لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 366 ریکارڈ

لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 366 ریکارڈ

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 366 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

شہر میں سموگ کی شدت برقرار ہے جبکہ فضائی آلودگی کی سطح کئی علاقوں میں انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق اے آر سی لاہور میں اے کیو آئی 645، سی ای آر پی آفس میں 607، گلبرگ تھری میں 495، علامہ اقبال ٹاؤن میں 469، سفاری پارک میں 426 اور ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں 420 ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح کاہنہ نو میں اے کیو آئی 412، جی ٹی روڈ پر 381، پنجاب یونیورسٹی میں 336، ایجرٹن روڈ پر 315، برکی روڈ پیراگون میں 282، برکی روڈ پر 275، ڈی ایچ اے فیز فائیو بی بلاک میں 271، ڈی ایچ اے فیز سکس میں 264، واہگہ بارڈر کے علاقے میں 242 اور بیدیاں روڈ پر 234 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب اے آر ایم کے علاقے میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 352 ریکارڈ کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور گھروں میں کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔