لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور دنیا کا دوسرا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے۔
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 339 ریکارڈ کیا گیا، جو خطرناک سطح تک پہنچ چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں لاہور کی آب و ہوا میں تبدیلی کے ساتھ فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح بھی بڑھ گئی ہے، جیسے کہ سی ای آر پی آفس 523، فیز 8 ڈی ایچ اے میں 502، امریکی قونصلیٹ میں 453، اور عسکری ٹین میں 334 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ اگر عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تو پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے، لیکن آلودگی کی شرح میں مزید اضافہ ہونے کی صورت میں پابندیاں دوبارہ نافذ کی جا سکتی ہیں۔