لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ، ایئر کوالٹی انڈیکس 334 ریکارڈ
لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، اور ایئر کوالٹی انڈیکس 334 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت مختلف ہے، جیسے عسکری ٹین میں 641، فیز 8 ڈی ایچ اے میں 640، سی ای آر پی آفس میں 537 اور امریکی قونصلیٹ میں 493 ریکارڈ کی گئی۔تاہم، 19 اور 20 دسمبر کو شمالی مغربی ہواؤں کی آمد سے آلودگی میں کمی کا امکان ہے، اور مغربی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔