باغات کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 214 تک پہنچ گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح مزید بلند ریکارڈ کی گئی۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق رائے ونڈ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 266، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 244، بیدیاں روڈ پر 230، برکی روڈ پر 224 اور پیراگون میں 218 ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 217، اقبال ٹاؤن میں 196، چمن پارک میں 189 جبکہ عسکری ٹین میں فضائی آلودگی کی شرح 169 ریکارڈ ہوئی۔دوسری جانب لاہور میں گرمی کی شدت بھی برقرار ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں تقریباً 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث موسم گرم اور فضائی آلودگی کی موجودہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو آلودہ فضا میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔