کراچی:15روز قبل تعمیر ہونیوالی6منزلہ عمارت گرگئی‘3افرادجاں بحق

بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی  میں واقعہ پیش آیا،14 افراد زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے بلاک فور میں زیرتعمیر چھ منزلہ عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، 14 افراد زخمی ہیں جبکہ ملبے سے تین لاشیں نکال لی گئیں، متعدد افراد کے ملبے میں موجود ہونے کا خدشہ ہے، پولیس نے ٹھیکے دار سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔