بڈیانہ :دوٹیوٹا گاڑیوں کی چاندگاڑی کوٹکر،3افرادجاں بحق

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ ) ریس لگاتے ہوئے دو ٹیوٹا گاڑیوں نے چاند گاڑی کو ٹکر ماری،جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ بتایاگیاہے کہ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ منڈیکی میں چاند گاڑی کو پیچھے سے ریس لگاتے ہوئے دو ٹیوٹا ہائی ایکس گاڑیوں نے ٹکر مار دی اور چاند گاڑی میں بیٹھے افراد دو ٹیوٹا گاڑی پر آگرے جس کے نتیجہ میں چونڈہ کے رہائشی 35 سالہ الیاس ، 30سالہ ذیشان اور 30 سالہ ارشد شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔