سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام‘حوثی باغی عدن سے 60 کلومیٹر دور رہ گئے
ریاض،صنعا،نئی دہلی (آئی این پی )سعودی اتحادی فوج نے کہا ہے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ڈرون حملے ناکام بنا دیئے گئے۔ فضائی دفاعی نظام نے مشرقی صوبے کے علاقے راس تنورہ میں 4 ڈرونز کو مار گرایا۔سعودی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ ڈرونز کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ان کا ملبہ مختلف مقامات پر گرا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ اتحاد نے الحدیدہ بندرگاہ پر موجود آپریشنل صلاحیتوں کو نشانہ بنایا ہے۔یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے ریاض میں ایک شہری عمارت کو نشانہ بنانے کے بعد کی گئی۔د ریں اثنا یمن کی مسلح افواج نے تصدیق کی ہے کہ حوثی جنگجو حکومت کے مضبوط گڑھ اور عبوری دارالحکومت عدن سے محض 60 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ چکے ہیں، تاہم فوج نے عدن کے دفاع کے لئے مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں