آپریشنل وجوہات، 5پروازیں منسوخ،27تاخیر کا شکار

اسلام آباد (انٹرنیوز) آپریشنل وجوہات کی بنا پر اتوار کو بھی پی آئی اے کی 5 پروازیں منسوخ جبکہ 27 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 2پروازیں پی کے 301، 368،اسلام آباد سے سکردو کی 2پروازیں پی کے 451اور 452جبکہ اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 325، 326ساڑھے 5گھنٹے،اسلام آباد سے کوئٹہ کی نجی ایئر کی پروازیں ایف ایل 857، 858،ریاض، جدہ اور العین سے اسلام آباد کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔کراچی سے جدہ اور نجف کی 3پروازوں کی آمد و روانگی،کراچی سے لاہور کی 2پروازوں پی کے 304اور 305،ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 331میں ڈھائی گھنٹے،ملتان سے القسیم اور شارجہ کی 2پروازیںتاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ،تہران سے لاہور کی پرواز ڈبلیو 5195بھی2 گھنٹے سے پہنچی۔