سوشل میڈیا پرریاست مخالف بیانیہ ‘حکومت کا جواب دینے کافیصلہ ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو آپریشنل کرنے کی منظوری

وزارت اطلاعات ونشریات نے فوری طورپر 53کروڑ روپے مانگ لئے،اقتصادی رابطہ کمیٹی 19دسمبر کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے گی
ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 54عہدے تشکیل دیدئیے گئے، تھریٹ کا سراغ لگایا جائیگا‘آن لائن سرگرمیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائیگی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا پرریاست مخالف بیانیے کا توڑ نکال لیا،وزیراعظم نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو آپریشنل کرنے کی منظوری دیدی جس کے تحت ریاست مخالفت بیانیے کا کاونٹر بیانیہ بنانے کیلئے فنڈزاستعمال کئے جائینگے،ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کو درپیش خطرات کو کاونٹر کیا جائے گا،ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 54عہدے تشکیل دیدئیے گئے،ڈیجیٹل تھریٹ کا سراغ لگانے کیلئے حکومتی صلاحیت بڑھائی جائے گی،ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ آن لائن سرگرمیوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی کرے گا،وزارت اطلاعات ونشریات نے فوری طورپر 53کروڑ روپے مانگ لئے،اقتصادی رابطہ کمیٹی 19دسمبر کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے گی۔